National

FDA action against encroachment in Medina Town, Golestan Colony

Faisalabad (94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن اور گلستان کالونی کے بازاروں سے تجاوزات کا صفایا جبکہ احمد نگر, مدینہ ٹاؤن اور گجر بستی میں بلامنظوری تعمیرات کو مسمار کردیا اور قصور واروں کیخلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو بعض دکانداروں نے مدینہ ٹاؤن میں سوساں روڈ اور دیگر بازاروں جبکہ گلستان کالونی میں شہید ملت مارکیٹ کے عوامی راستوں پر کاروباری سامان رکھ کر گزر گاہوں کو بلاک کررکھاتھا جن کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ اور کاروباری سامان کو قبضہ میں لے لیاگیا۔ علاوہ ازیں احمد نگر میں پلاٹ نمبر456/Aاور248/A، مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 81X-RSR جبکہ گجر بستی میں سروے نمبر159کی پراپرٹی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا۔ قصور واروں کیخلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا کر خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات اجتناب کیاجائے مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں قصورواروں کےخلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button