Iran and Pakistan will further strengthen relationship:Iranian Foreign Ministry spokesman


Tehran (Education TV Online) Iran said the successful conduct of the recent elections in Pakistan and congratulated on the participation of the public have expressed the hope that the two countries will further strengthen relations.
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں برادر ملک پاکستان میں گزشتہ دنوں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح اور ماضی سے زیادہ بالخصوص نئے پاکستان میں برادر اور اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ دونوں دوست اور مسلمان ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پاک ایران عوام کے مشترکہ مفادات کے لئے اہم ہے۔واضح رہے کہ انتخابات کے غیرسرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی کہا تھا کہ انکی اقتدار میں آ کر ایران سمیت چین اور افغانستان سے مزید بہتر تعلقات اولین ترجیح ہوگی، ہم ایران سے تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے اس کے علاوہ پڑوسیوں سے بہتر روابط قائم اور لڑائیوں کے خاتمے پر کام کریں گے۔



