قومی

انتظامیہ کی ملی بھگت سے یونین کونسل 168سدھارجھنگ روڈ کا رمضان بازار غائب

رمضان بازار نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام پریشان،مہنگائی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا،شہری سراپا احتجاج


سدھار(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل 168سدھار جھنگ روڑ پر عرصہ دراز سے رمضان بازار لگتا تھا جس سے غریب عوام رمضان المبارک کے مہینے میں سستے داموں اشیاء خرید کر اپنا گزارا کر لیتے تھے زرائع کے مطابق اس بار ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے جھنگ روڑ اڈا سدھار پہ لگنے والے رمضان بازار کو ڈجکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے اور سدھار اڈا پہ اس بار رمضان بازار نہیں لگایا گیا جسکی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازار کا اڈا سدھار سے منتقل ہونا ہمارے علاقے کے نام نہاد چوہدریوں اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کسی نے بھی غریب عوام کا نہیں سوچا غریب عوام کو تو یہ لوگ انسان ہی نہیں سمجھتے جبکہ ہم ہی ان لوگوں کو چوہدری بنانے والے ہیں ایوانوں تک پہنچانے والے ہیں پھر بھی ہمارے مسائل حل نہیں کئے جاتے اور نہ ہی کوئی دلچسپی نظر آتی ہے رمضان بازار کے منتقل ہونے سے شہری سراپا احتجاج ہے اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 168اڈا سدھار میں فوری رمضان بازار لگایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button