قومی

نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔رانا زاہد رشید


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سابق نائب ناظم یونین کونسل 168سدھار رانا زاہد رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے سابقہ دور میں ہونے والے بلدیاتی نظام سے کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور بے دردی سے اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا لیکن عوام کے مفاد میں کوئی کام بھی نہیں کیا گیا اپنے نام کی تختیاں لگوانے کا شوق بھی عوام کے پیسے سے پورا کیا منتخب نمائندوں کی الیکشن سے پہلے کی تقاریر سنیں تو لگتا ہے غریب عوام کا ان نمائندوں کے علاوہ اورکوئی نہیں تب ووٹ اور غریب کو عزت دو کی بات کی جاتی ہے اور جیسے ہی منتخب ہوتے ہیں غریب عوام سے منہ مو ڑ لیتے ہیں رانا زاہد رشید کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں جو بھی عوام سے وعدے کئے وہ پورے کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button