قومی

لائلپور میوزیم کی پہلی گیلری میں 1896ء کا تحصیل لائلپور آفس قائم کردیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) لائلپور میوزیم کی پہلی گیلری میں 1896ء کا تحصیل لائلپور آفس قائم کردیا گیا ہے جہاں تحصیل کے پہلے کلونائزیشن آفیسر کیپٹن پوفم ینگ کے زیر استعمال دفتری اشیاء پر مشتمل آفس کو وزیٹرز کے لئے باقاعدہ کھول دیا گیا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینی وائی ریتھنیRear Admiral Fred Senevirathne اور ان کی ٹیم کے ہمراہ لائلپور میوزیم میں قائم تاریخی کارنر کا دورہ کیا۔ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔سری لنکن ہائی کمشنر کو میوزیم میں 1896ء کے لائلپور تحصیل کے پہلے آفس کی تزئین و آرائش کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لائلپور میوزیم کے دوبارہ تفصیلی دورہ کی خواہش ظاہر کی۔کمشنر فیصل آباد نے سری لنکن ہائی کمشنر کو موقع کی مناسبت سے گھنٹہ گھر کا تاریخی ماڈل بھی پیش کیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے1896ء کا آفس میں موجود تاریخی دفتری اشیاء دیکھیں اور کمشنر فیصل آباد کے اقدام کی تعریف کی۔کمشنر فیصل آباد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اہلیان فیصل آباد کو ان کی تاریخ،ثقافت اور پرانی تہذیب سے جوڑنے کے حوالے سے بڑا اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ1896ء میں لائلپور تحصیل کا قیام عمل میں آیا اور میوزیم میں اسی کے پیش نظر اس وقت کے کلونائزیشن آفیسر کے دفتر کا کارنر قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کیپٹن پوفم ینگ اور سر گنگا رام نے گھنٹہ گھر،آٹھ بازار اور محلقہ آبادیوں کا نقشہ تیار کیا جس پر بعدازاں عملدرآمد شروع ہوا۔کمشنر نے بتایا کہ تاریخی کارنر کے قیام کا مقصد وزیٹرز کو 1896ء کے آفس اور اس وقت کے دفتری نظام کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کارنر کی تزئین وآرائش پر متعلقہ افسران کو شاباش دی اور فیصل آباد کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو لائلپور میوزیم کی پہلی گیلری کے وزٹ کی دعوت دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button