قومی
امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل کے نتائج کا اعلان 22 اکتوبر کو ہوگا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیرِاہتمام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ (پارٹ اوّل) گیارہویں جماعت (اول ) سالانہ 2026ء کے نتائج کا اعلان 22 اکتوبر بروز جمعرات 10 بجے دن کیا جائے گا چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نتائج کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ ہوں گے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن چیئرمین بورڈ لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر نتائج آن لائن کریں گے جس کے ساتھ ہی نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ ہو جائیں گے، جہاں سے طلباء و طالبات اپنے نتائج آن لائن دیکھ سکیں گے۔



