Events / Seminars

Visit of the world's longest Urdu translation of the Holy Quran at Iqbal Stadium, special participation of Commissioner Saqib Manan

Faisalabad(94 news) فیصل آباد کے شہری نے اردو ترجمہ کے ساتھ دنیا کا طویل قلمی قرآن پاک تحریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 40 فٹ لمبا اور پانچ فٹ چوڑائی کا یہ قرآن پاک 31 صفحات اور دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے 425 دنوں میں مختلف رنگوں سے لکھا ہے۔

یاد رہے کہ پیر امتیاز حیدر شاہ اس سے قبل بھی ہاتھ سے 3411 فٹ طویل قرآن مجید ہاتھ سے لکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے اقبال سٹیڈیم میں اردو ترجمہ کے ساتھ تحریر کئے گئے قرآن پاک کی زیارت کی۔

ڈویژنل کمشنر نے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی کے جذبہ ایمانی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے محنت،لگن اور جذبے کے ساتھ طویل قرآن مجید لکھ کر تاریخ رقم کی ہے۔

اس موقع پر کئیر ٹیکراقبال اسٹیڈیم نوید نذیر، ثاقب ورک، ماسٹر محبوب احمد کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button