international

in America 8.2 A strong earthquake shook the earth

Washington (94 news) امریکہ کی ریاست الاسکا کو 8.2 شدت کے زلزلے نے لرزا کر رکھ دیا جس کے بعد ریاست میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی تفصیلات کے مطابق شدید نوعیت کے زلزلے کا مرکز الاسکا کے شہر ” پیری ویل “ کے جنوب مشرق میں 91 کلومیٹر دوری پر واقع ہے جس کی گہرائی 46.7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس ریکارڈ کیئے گئے جن کی شدت 6.2 And 5.6 رہی ۔ ریاست کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔امریکی اداروں کی جانب سے ہوائی میں بھی سونامی کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button