National

Punjab Chief Minister's helicopter became a burden on the treasury, the finance department is also worried

Lahore(It seeks efficiency, 94 news) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرخزانے پر بوجھ بننے لگے۔ سردارعثمان بزدارکے زیراستعمال ہیلی کاپٹرکی چند گھنٹے کی اڑان سے محکمہ خزانہ پریشان ہوگیا، ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے مزید 2 Crore 35 لاکھ روپے مانگ لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرخزانے پر بوجھ بننے لگے۔ وی آئی پی فلائٹس سیکشن کی جانب سے ا یک بار پھر محکمہ خزانہ پنجاب سے رجوع کیا گیا ہے کہ وی آئی پی فلائٹس کی مرمت اور دیگرضروری اقدامات کےلیے فنڈز کا اجرا کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے یہ ایجنڈا کابینہ کو ارسال کردیا ہے۔ سروس رینڈرڈ،ٹیکس اور ایئرٹرانسپورٹ کی مد میں وی آئی پی فلائٹس کی جانب سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ وی آئی پی فلائٹس کے پائلٹس کونئے کورسز کی تربیت بھی کرائی جائےگی۔ اس سے قبل بھی ہیلی کاپٹر کی مرمت اور پرزوں کے لیے 2 Crore 79 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔ کاک پٹ کی تبدیلی کے لیے52 لاکھ روپے دیئے گئے تھے،جبکہ فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر 2 Crore 26 لاکھ روپے اخراجات کیے گئے ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close