Events / Seminars

The scourge of drugs has severely affected the society, Arshad Qasmi

An educated woman is the first source of change in society, Hafiza Saba Tabasim

Faisalabad(94 news) منشیات کے مضر اثرات بارے آگاہی کی تقریب نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں صدر حاجی ریاض احمد انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس سے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی، حاجی صغیر احمد انصاری، میاں نیاز محی الدین، حافظہ صبا تبسم اور خدیجہ امبرنے خطاب کیا۔ جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ دور حاضر میں منشیات کی لعنت نے معاشرے کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے بچاؤ ہر شخص کی قومی ذمہ داری ہے، آج منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد چند روزہ عیاشی کے لیے قوم کی نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، منشیات کے استعمال سے نہ صرف وہ نوجوان خود تباہ ہوتا ہے بلکہ اس سے اس کا گھرانہ اور پھر ملک میں ترقی بھی شدید متاثر ہوتی ہے،نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں کے قلعہ قمع کے لیے اپنا مثبت اور جرات مندانہ کردار ادا کرنے کے لیے میدان میں نکلیں، منشیات کی لعنت سے بے شمار گھرانے تباہ ہو چکے ہیں، نوجوان جنہوں نے نادانی کی وجہ سے اس کا استعمال کیا وہ نہ اپنے گھر میں کچھ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ملک کی ترقی میں کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں، جو طالبات ہنر مندی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ معاشرے کے اس ناسور کے خاتمے کے لیے اپنا قومی کردار ادا کرنے کے لیے میدان میں نکلیں،ایک پڑھی لکھی عورت ہی معاشرے میں تبدیلی کا پہلا ذریعہ ثابت ہوتی ہے،حافظہ صبا تبسم نے کہا کہ ایک عورت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی خطوط کے مطابق کرے تاکہ معاشرے میں ان کے گھر ہی سے احسن انداز میں تربیت ہو، حاجی صغیر احمد انصاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منشیات کے استعمال کرنے اور اس کے کاروبار سے وابسطہ افراد جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت قومی قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لا کر ملک و قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے،تقریب میں منشیات سے تباہی کے حوالے سے طالبات کو ڈاکومنٹری بھی دکھلائی گئی کہ کس طرح اس کے استعمال کرنے والے ملک و قوم پر بوجھ بن کر ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں، اسلام ایک سدا بہار اور خوبصورت دین ہے جس میں پاکیزگی، طہارت پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے، اسی طرح اسلام میں ہر قسم کے نشہ کو حرام قرار دیا گیا ہے،ضرورت اس ام کی ہے کہ ہر شخص اپنے گھر میں نوجوان نسل پر مکمل توجہ مرکوز کریں اور دیکھیں کہ ان کے بچے اپنا وقت کہیں کسی منفی سرگرمیوں تو صرف کر کے اپنی زندگی تو تباہ نہیں کر رہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button