National

The first transgender school has started in Multan

Multan (94 news) ملتان میں پہلے ٹرانس جینڈر سکول کا آغاز ہو گیا ہے۔ سکول کا سلیبس نرسری سے پرائمری تک جاپان سے مرتب ہوکر آیا جبکہ مڈل سے انٹرمیڈیٹ تک نصاب تعلیم پاکستانی ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سکول کے آغاز کے پہلے روز 16 ٹرانس جینڈرز نے اپنی تعلیم کا آغاز کردیا ہے تاہم یہ تعداد بڑھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کی شروعات کے لئے ملتان شہر میں ٹرانس جینڈر برادری کی تین جگہوں پر نشاندہی ہوئی تھی جس میں القریشی ہاؤسنگ سکیم ، گلگشت کالونی اور وہاڑی چوک شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ہم ان طالب علموں کے لیے ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (اے ایل پی) متعارف کروائیں گے، یعنی جو ان میں سے کچھ تھوڑا بہت پڑھے لکھے ہیں ان کو ہم لاسٹ کلاسز ایک سال میں کروا دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت ملتان شہر میں پاکستان میں پہلا ٹرانسجینڈر سکول کھولے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button