National

The Board is grateful to the Lab Attendants Association for imposing duties on examinations

Faisalabad (94 News, Hamza Nadeem) ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے بورڈ امتحانات میں نگران ڈیوٹیاں لگوانے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز سمیت ایسوسی ایشن ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کا اجلاس ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی صدارت میں گورنمنٹ ایم سی ہائر سکینڈری سکول علامہ اقبال روڈ منعقد ہوا۔

اجلاس میں لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دار چیئرمین رانا محمد منیر، نائب صدر لیاقت علی گل، ثاقب شاہجہان، جوائنٹ سیکرٹری سید احمد نقوی، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری عظیم احمد خان، فنانس سیکرٹری راشد حسین، ڈپٹی فنانس سیکرٹری غلام محی الدین اور انفارمیشن سیکرٹری محمد عماد عمر کے علاوہ ضلع بھر کے لیب اٹینڈنٹ نے شرکت کی۔

ضلع بھر کے لیب اٹینڈنٹ نے بورڈ امتحانات میں نگران ڈیوٹیاں لگوانے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز اور ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے بتایا کہ صرف ان لیب ‏اٹینڈنٹ کی ضلع بھر میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو گریجویٹ ہیں۔ آئندہ بورڈ امتحانات میں نگران ڈیوٹی آن لائن کرنے کا مطالبہ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین صاحبہ سے کیا گیا ہے انہوں نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button