Events / Seminars

The Christian community is celebrating Easter today

Faisalabad (94 news) دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔

فیصل آباد میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احتران اور جوش و خروش سے منارہی ہے، ایسٹر کے حوالے سے مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایسٹر کی مناسبت سے ریلوے روڈ پر بشپ ہاؤس میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شریک مسیحی مرد و خواتین اور بچوں نے ایسٹر کی خصوصی عبادات کیں، اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کی بھی دعائیں کی گئیں۔

اسی طرح وارث پورہ، کرسچئین ٹاؤن، داؤد کالونی، مریم آباد، ملکھانوالہ، یوسف آباد، ڈھڈی والا اور دیگر مقامات پر بھی مسیحی برادری چرچ میں عبادات کی گئیں۔

ہجویری ٹاؤن میں یوسف عدنان جنرل سیکرٹری فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک و دیگر نے مشعلیں بھی روشن کیں اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close