Events / Seminars

Family Fair in Faisalabad on the occasion of International Human Rights Day

Faisalabad (94 news) فیس فاونڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈھڈی والا کی کمیونٹی کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کلچرل فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں اور مرد حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اسٹیج پر طلباء و طالبات اور خواتین نے پنجابی بھنگڑا، گدہ، ٹپے ماہیے، ہیر رانجھا، اور جھومر پر حاضرین سے خوب داد وصول کی، اس موقع پر مقامی لوک فنکار اسلم لوہار نے ڈھول اور چمٹے کی تھاپ سے لوگوں کو محظوظ کیا، مقامی شاعروں نے بھی پنجابی نظمیں پیش کرکے خوب داد وصول کی،

میلے میں مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو لاءیل پور گیلریا و ستارہ پارک سٹی سہیل خٹک، ڈپٹی ڈایریکٹر سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال فاروق بٹ، ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر حبیب بٹر، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس ریاض حسین انجم اور ریاض حسین کموکا (چیءرمین یونین کونسل)، ظفر شہزاد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیر میڈم ریحانہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر فیس فاونڈیشن و چیرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد نے کہا کہ ایسے ثقافتی میلوں کا مقصد پاکستان میں امن کی فضاء کو قایم کرنا ہے، ہم ایک دوسرے سے دور ہوتے جا رہے ہیں، اور یہ دوری نفرت میں بدلتی جا رہی ہے، اسکی وجہ ایسی تقریبات کی کمی ہے اور ہم صرف اپنے آپ تک محدود ہو چکے ہیں، ہمیں اپنے ہمساءیے کے بارے میں نہیں معلوم، مہیں اپنے محلے کے بارے میں نہیں معلوم اسی وجہ سے دہشت گردوں نے بھی اس کا فاءیدہ اٹھایا، ہمیں ایک دوسرے سے پہچان ہونی چایہے ایک دوسرے کے بارے میں علم ہونا چاہیے اور پیار و محبت کے ساتھ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا چاہءیے،

چیف ایگزیکٹو پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن رومانہ بشیر نے کہا کہ ایسی تقریبات ایسے میلے وقت کی ضرورت ہیں، آج دیکھیں ہم سب کتنے خوش ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کیسے پیار اور محبت کے ساتھ اس میلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، آیں ہم سب ملکر اکٹھے کھیلیں، کودیں، خوشیاں اور غم اکٹھے بانٹیں، اور ایک دوسرے کے لیے زندہ رہیں، یہی ہمارا پاکستان ہے اور یہی ہمارا کلچر ہے، ہمارے کلچر میں تو پیار ہی پیار ہے نفرت نام کی تو چیز ہی نہیں، یہ نفرت ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے شامل کر لی ہے، آءیں سب ملکر اس نفرت کو نکال باہر پھینکیں اور محبت کو اپنی زندگیوں میں شامل کرلیں، تاکہ قایٗداعظم کی روح کو بھی سکون آجاےٗ کہ جو وہ پاکستان ہمیں دی کر گیے تھے اس میں نفرت نہیں محبت پروان چڑھ رہی ہے،

ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس ریاض حسین انجم، ریاض حسین کموکا، سہیل خٹک دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنا خوبصورت میلہ سجانا اور اتنے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں لانایہ میاں ندیم احمد کی ٹیم کو ہی اعزاز حاصل ہے، جس میں رومانہ بشیر کا کردار بھی قابل ستایش ہے، انہوں نے کہا کہ فیس فاونڈیشن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور فلاحی کاموں میں صف اول میں شامل ہے،

میلے میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ماڈل بھی نماءش میں رکھے گیے جس کو حاضرین نے خوب سراہا، مہاںوں کی خاطر تواضح سرسوں کے ساگ، دیسی مکھن، مکءی کی روٹی اور لسی سے کی گءی،

میلے میں علاقہ کی معزز شخصیات فوجی ذوالفقار، میاں اشتیاق، سمیع اللہ کاہلوں (سابق وایس چءیرمین یونین کونسل)، مرزا عبداللہ (سابق نایب ناظم و وایس چیرمین یونین کونسل)، مرزا مقصود احمد، ملک سرفراز،حاجی محمد سرور، آصف رشید، محمد اعظم عطاری، رایے اعجاز کے علاوہ کوارڈینیٹرز شبانہ رزاق، طلعت ناہید، رضیہ عزیز،شوکت جاوید، یوسف عدنان، فاروق ایوب، ارشاد پرکاش، افتخار، سلیم، قاری محمد رفیق، میاں محمد سلیم، میاں عاطف،پرویز اختر،مرزا احسن، سمیرا چوہان، یونس شہزاد،اصغر سہیل کموکا، شجر عباس کموکا،پرویز صادق، انجم، ریحانہ اسلم و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close