international

Officials were shocked to find such a thing in the house of the accused who slapped the French president

Paris (94 Web News Desk) فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران ایک ملزم کے گھر سے جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کی آپ بیتی برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں سے ایک تو تھپڑ مارنے والا جبکہ دوسرا شخص اس واقعے کی ویڈیو بنانے والا تھا۔

حکام نے دونوں ملزمان کے گھر کی تلاشی لی تو ویڈیو بنانے والے ملزم کے گھر سے ہٹلر کی آپ بیتیمیری جدوجہدبرآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ ملزم کے گھر سے تلوار، خنجر اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے جس کا لائسنس اس کے پاس موجود ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button