international

After Saudi Arabia, Qatar ready to be part of the pack

خلیجی ملک نے متعدد شعبوں اور گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، جلد قطر کو سی پیک منصوبے کا باقاعدہ حصہ بنا لیے جانے کا امکان

Islam Abad (94news) سعودی عرب کے بعد اب قطر بھی سی پیک کا حصہ بننے کیلئے تیارہوگیا ہے، خلیجی ملک نے متعدد شعبوں اور گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، جلدقطر کو سی پیک منصوبے کا باقاعدہ حصہ بنا لیے جانے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے کئی بڑے ممالک کیلئے پرکشش ترین ملک بن گیا ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہونے والے سی پیک منصوبے میں جہاں دنیا کا امیر ترین اسلامی ملک سعودی عرب شامل ہوگیا ہے، وہیں دیگر کئی ممالک بھی اس منصوبے میں are expressing a desire to join.

ان ہی ممالک میں قطر بھی شامل ہے۔ قطر نے سی پیک کا حصہ بننے کی باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے بھی قطر کو مثبت اشارہ دیا ہے۔ قطر چی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ قطر پاکستان کے نجی و سرکاری شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی رکھتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور قطر کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران بڑی پیش رفت ہوگی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close