international
A second American fleet also arrived to help Israel


Tel Aviv (94 news) امریکہ کا دوسرا بحری بیڑا بھی اسرائیل کی مدد کے لیےبحیرہ روم پہنچ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ نے سات اکتوبر کے ساتھ ہی اپنے دو بڑے اور جدید ترین طیارہ برداربحری بیڑے اسرائیل کے نزدیک سمندر میں تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔پہلا بحری بیڑا پہلے ہی پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا بحری بیڑا گزشتہ روز پہنچ گیا۔
اس سے قبل ایک امریکی بحری بیڑا اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے فوری بعد بحیرہ متوسط میں پہنچ گیا تھا۔ اتوار کے روز اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی مدد و حمایت کا عظیم استعارہ بن کر پہنچنے والا بحری بیڑا ‘ کیرئیر سٹرائیک گروپ ( سی ایس جی ) ہے۔ یہ امریکہ کا پرچم بردار ائیر کرافٹ کیرئیر ہے۔