قومی

دریاﺅں کا پانی روکنے کی دھمکی، پاکستان کا بھارت کے خلاف بڑا قدم

اسلام آباد (94نیوز) پلوامہ واقعے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدرکوخط لکھا ہے جس میں انہیں بھارت کے جارحانہ رویے، جنگ اور پاکستان کے دریاﺅں کا پانی روکنے کی بھارتی دھمکیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کے فوری بعد بھارت نے بغیرتحقیق کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کی،معاملے کی فوری نوعیت کے احساس کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی سے خطے میں سکیورٹی صورتحال بگڑرہی ہے۔ موجودہ درپیش صورتحال عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا بھارتی وزیراعظم نے ”عوام میں بہت غصہ ہے، اگلا قدم ہماری فوج اٹھائے گی“کا بیان دیا، بھارتی وزیراعظم ”بھرپور جواب“ کی دھمکی پر مبنی بیانات دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ ”وقت ، مقام کیا اورکس شکل میں ہوگا اس سے متعلق فیصلے کی اجازت دے دی “۔پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو پوری قوت سے مسترد کیا اور ٹھوس شواہدکی فراہمی پرتحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے دہشتگردی و دیگر تنازعات پربھارت کو گفتگو کی دعوت دی ، پاکستان نے بھارتی جارحیت کی صورت میں اپنے دفاع کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے دریاﺅں کا پانی روکنے کی دھمکی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اعلی ٰحکام دریاو¿ں کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پانی روکنے سے دیرینہ قانونی طورپر طے شدہ سندھ طاس معاہدہ خطرات سے دوچار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر کی مسئلہ کشمیر کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور کہا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں تنازع کشمیر کاحل استصواب رائے ہے لیکن کشمیری عوام کو بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے بھارت طاقت کابے رحمانہ استعمال کررہاہے اور خودارادیت کے حق کا مطالبہ کرنے پرظلم وتشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ”دہشتگردی“ قرار دینے کا پروپیگنڈاکررہاہے، بھارت کی جانب سے حقائق توڑ مروڑ کر دنیا کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کشمیری عوام کی قربانیاں اور ان پر مظالم ان کی جدوجہد آزادی کا بڑاواضح ثبوت ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بین الاقوامی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیریوں پر بہیمانہ بھارتی مظالم رکوانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button