قومی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس کیساتھ 20نومبر تک توسیع کردی

فیصل آباد(94 نیوز) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بشیر احمد صمیم نے بتایا ہے کہ وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے سمسٹر خزاں 2023ء دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 20نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(بی کام)،ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن،بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)کے لئے انرولمنٹ کی آخری تاریخ پہلے ہی 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 111 112 468-051پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button