the game

ICC Test rankings, Babar Azam came up

Srinagar (94 news) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے ایک بار پھر دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے ،پاکستان کے بابر اعظم بھی کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے ہیں ،باﺅلرز میں یاسر شاہ کو بھی آگے ترقی مل گئی۔ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92رنز سکور کرنے والے سٹیو سمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے،وہ اب تک رواں سیریز میں 126 کی اوسط سے378رنز سکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض9پوائنٹس پیچھے ہیں ۔

ترقی پانے والے دیگر کینگرو بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ(20ویں سے18ویں) اورمارنس لبسشین(98ویں سے 82 ویں) شامل ہیں ۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس(32ویں سے26ویں)،جونی بیئر سٹو(37ویں سے 30 ویں) اور روری برنز (81ویں سے64ویں) کو ترقی ملی ہے۔

عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

باﺅلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر نے 83ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں اینٹری لی ہے،انگلش سپنر جیک لیچ نے بھی48ویں پوزیشن سے40ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے،مچل سٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو فائدہ ہوا ہے جو اب17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close