سائنس و ٹیکنالوجیقومی

ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے ٹاپ ٹیکنیکل ٹریننگ اداروں میں سرفہرست

لاہور (94 نیوز) ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ(ڈی ٹی آئی) 35ہزار سے زائد تربیت یافتہ طلباء کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوشنز میں سرفہرست ہے۔

ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ(DTI)، ٹیکنیکل ٹریڈزمیں ملازمت کی تلاش کرنے والے ضرورت مند نوجوانوں کو مفت ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کررہاہے۔ یہ ادا رہ مختلف اقسام کے سکالرشپس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کراتاہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے DTI طلباء کے لیے تربیت اور روزگار کے مواقع تک یکساں رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بلقیس عبدالرزاق داؤد (BARD) فاؤنڈیشن کا پراجیکٹ،DTI، پاکستان کا ایک سرکردہ اور غیر منافع بخش ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ادارے کا قیام سال 1998 میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں اب تک 35ہزار سے زائد نوجوان مختلف ٹریڈز میں اپنی ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں۔یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ کو بیرون ملک بہتر ر وزگار حاصل کرنے کے مواقع بھی میسر ہوئے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ میں اس وقت 60سے زائد ٹیکنیکل کورسزآفر کیے جارہے ہیں۔ ادارے کا مقصد پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ٹریننگ دینا اور انہیں اپنے خاندان کے لیے بہتر روزگار کمانے کے قابل بناناہے۔ DTI خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کرکے ان پر عمل درآمد کو بھی ترجیح دیتا ہے،ان پروگرامز میں ویلڈنگ اور الیکٹریکل ورک جیسے کورسز بھی شامل ہیں جو روایتی طورپر صرف مردو ں کے لیے ہی سمجھے جاتے ہیں۔

ڈی ٹی آئی کے جنرل منیجر مرتضیٰ علی نے ادارے کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ،”پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنا ہمارے وژن میں شامل ہے۔ہم اپنے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کی سہولت فراہم کررہے ہیں،یہ نوجوان نہ صرف اپنے خاندان کی بہتر کفالت کے قابل بنتے ہیں بلکہ بیرون ملک سے قیمتی زرمبادلہ کما کر قومی خزانہ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔“

ڈی ٹی آئی کا نعرہ”Skills for Livelihood“ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ڈیمانڈکے مطابق مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتاہے۔ ادارے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کے علاوہ سافٹ سکلز اور لائف سکلز کی اہمیت پر بھی زور دیا جاتاہے جن میں صحت، سیفٹی،ماحولیات،مواصلات اور ان کے مسائل کا حل شامل ہیں۔ کوکا کولا پاکستان، او جی ڈی سی ایل اور اینگرو سمیت بہت سی بڑی کارپوریشنز نے DTI کو اپنے ملازمین کو ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ڈی ٹی آئی کے لاہور اور صادق آباد میں کیمپسز قائم ہیں جہاں پر جدید ترین انفراسٹرکچر اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔متعلقہ شعبہ میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے ادارے کے تجربہ کار انسٹرکٹرزطلبہ کو باعزت روزگار کے قابل بنانے کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ DTI کو بعض بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے اداروں جیسا کہ IOSH اور NEBOSH کا تصدیق شدہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس نےNEBOSH کے ذریعہ گولڈ اسٹیٹس حاصل کررکھا ہے۔

ڈی ٹی آئی کسی بھی وقت، ایک ہزار طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ DTIکے تحت اب تک 35ہزار سے زیادہ مرد و خواتین نے تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ادارے کی جانب سے 1000سے زائد گریجوایٹس کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع تلاش کرنے میں بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button