فیصل آباد پریس کلب میں 2 روزہ میڈیکل سکریننگ کیمپ اختتام پذیر، کمشنر،ڈپٹی کمشنر، سی او ہیلتھ، ڈی ایچ او کا خصوصی وزٹ، 400 سے زائد صحافیوں اور اہلخانہ کے چیک اپ کئے گئے

ڈبلیو ایم او ڈاکٹر شفق، ایم او ڈاکٹر مبشر، کنسلنٹنٹ ڈاکٹر عظیم اور ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے خصوصی خدمات سرانجام دیں
گروپ لیڈر شاہد علی، صدر عبدالرحمان، سیکرٹری میاں کاشف فرید، سینئر نائب صدر شوکت وٹو، میاں منور اقبال، محمد کاشف، محمد طاہر، افشاں بتول و دیگر مہمانوں کو وزٹ کرواتے رہے، صحافیوں نے کامیاب کیمپ پر پریس کلب کابینہ کا شکریہ ادا کیا

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد پریس کلب میں دو روزہ میڈیکل سکریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ چارسوکے قریب صحافی اور ان کے اہلخانہ اس کیمپ سے مستفید ہوئے۔ پہلے روز ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ اور دوسرے روز کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے پریس کلب کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ پریس کلب گروپ لیڈر شاہد علی، صدر عبدالرحمان، سیکرٹری میاں کاشف فرید، سینئر نائب صدر شوکت وٹو اور دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا، وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس، ڈائریکٹر انفارمیشن عقیل اشفاق نے میڈیکل کیمپ میں صحافیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا مشاہدہ کیا ، فیصل آباد پریس کلب میں لگائے جانیوالے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ سے ممبران اور اہل خانہ کی بڑی تعداد نے اپنے طبی معائنہ کروایا ،اس کیمپ میں ڈبلیو ایم او ڈاکٹر شفق ،ایم او ڈاکٹر مبشر اور کنسلنٹنٹ ڈاکٹر عظیم نے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو چیک اپ کے بعد ادویات تجویز کی اس کیمپ میں خاص طور پر فیصل آباد کی معروف ماہر امراض بچگان معدہ ،جگر ،آنت ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے بچوں کامعائنہ کیا اور انہیں ادویات تجویز کیں ،جبکہ ماہر غذائیات فاطمہ نے مریضوں ان کی روزمرہ کی خوراک بارے مناسب تجاویز دیں ،گروپ لیڈر شاہد علی، صدر عبدالرحمان ،سیکرٹری میاں کاشف فرید نے ڈپٹی کمشنر و کمشنر کو ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے انعقاد اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ،دونوں افسران نے سکریننگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور صحافیوں کی مفت تشخیصی سہولیات کو سراہا ،ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ اتھارٹی سے کہا کہ صحافیوں کو بہترین سہولیات فراہم کر نے کیلئے اقدامات جاری رہنے چاہئیں، سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید نے بتایا کہ ممبران کی فلاح وبہبود اور صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دوسرے روز کمشنر فیصل آباد محترمہ سلوت سعید نے پریس کلب کا دورہ کیا اور ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے کہاکہ مثبت صحافت معاشرے کی اصلاح کے لیے بے حد ضروری ہے شہر کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے ہمیشہ عوامی مسائل کی نشاندہی کی ہے پریس انتظامیہ کے تعاون کو مزید بہتر بنایا جائیگا ،گروپ لیڈر شاہد علی ،صدر عبدالرحمان ،سیکرٹری میاں کاشف فرید نے کمشنر فیصل آباد کو پریس کلب کا وزٹ کروایا اور صحافیوں کو دی جانیوالی سہولیات سے آگاہ کیا ،اس موقع پر گروپ لیڈر شاہد علی نے کمشنر فیصل آباد کو صحافیوں کے دیرینہ مطالبہ صحافی کالونی کے بارے میں ہونیوالی پیش رفت بارے بتایا جس پر کمشنر فیصل آباد نے یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے میں جلد صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے صحافی کالونی کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ اس دو روزہ میڈ یکل کیمپ کے ا نعقاد میں سابق سیکرٹری پریس کلب عزادار حسین عابدی نے اہم کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز ،نائب صدور میاں منوراقبال ،محمد کاشف ،جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر ،فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق ،انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول ،سابق صدر پریس کلب جی اے تنویر ،ایگز یکٹو ممبران راناحنا جمیل ،علی رضا ملک ،ندیم جاودانی ،شاہد محمود ،توفیق یوسف ،راناتوصیف ،اعظم نیازی ،آصف سخی ،رضوان صابری ،جاوید مہیس ،قمر عباس قمر ،ملک شوکت اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔



