تقریبات/سیمینارز

ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن امام بارگاہ روڈ کی تقریب حلف وفاداری، صدرچیمبر آف کامرس فاروق یوسف شیخ ،صدر افتخارمغل اور چیف الیکشن کمشنر میاں زوہیب سرور کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن امام بارگاہ روڈ کی تقریب حلف وفاداری سے صدرچیمبر آف کامرس فاروق یوسف شیخ ،صدر افتخارمغل اور چیف الیکشن کمشنر میاں زوہیب سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر انسان میں لیڈر شپ کی صلاحیت نہیں ہوتی کیونکہ لیڈر بننے کے لیے صرف علم یا مقام کافی نہیں بلکہ نظریاتی مضبوطی، فیصلہ سازی کی جراءت اور تنقید برداشت کرنے کی سکت ضروری ہوتی ہے زیادہ تر لوگ فطری طور پر فالوور ہوتے ہیں وہ دوسروں کی رائے پر اور بھیڑ کے ساتھ چلتے ہیں۔ اختلاف سے گھبراتے ہیں اس کے برعکس اصل لیڈر کم ہوتے ہیں اور وہ راستہ خود بناتے ہیں اسی لیے سب سے زیادہ تنقید، مخالفت اور مزاحمت بھی انہیں ہی سہنا پڑتی ہے۔ انھوں نے مزیدکہا فیصل کی تمام تاجر برادری اور بالخصوص ڈائز اینڈ کیمیکلز کی ٹریڈ سے وابستہ کاروباری کمیونٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ملکی ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ کا انحصار اسی کمیونٹی کے در آمد کردہ خام مال کی مرہون منت ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کے ڈائیز اینڈ کیمیکلز کے کاروبارسے منسلک افراد کو زیاد ہ سے زیادہ ٹیکس چھوٹ دی جائے اور کمرشل امپورٹر کو دیگر سٹیک ہولڈر کی طرز پر مساوی بنیادوں پر امپورٹ کی اجازت دی جائے بزنس کمیوٹنی پاکستان کی معیثت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے اور بزنس کمیونٹی کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی یہ ملک چل رہا ہے ہمارے امپورٹر کروڑوں کی مد میں حکومت کو ٹیکس ادا کررہے ہیں لیکن ان کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کی جائیں اور سسٹم کو سادہ آسان اور موثر بنایا جائے تقریب میں چیف الیکشن کمشنر میاں زوہیب سرور نے نومنتخب صدر ضیاالدین اشرف ،نائب صدر عدنان رضا قادری، جنرل سیکرٹری شیخ عبداللہ فنانس سیکرٹری بلال ارشد سے حلف وفاداری لیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button