یونیسیف اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ بارےآگاہی سیمینار کا انعقاد


فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) حکومت پنجاب کی ہدایات پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم نےضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤکی قومی مہم کے حوالے سےآگاہی سیمینارکی صدارت کی۔
گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی میں محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسرز اور سکول سربراہان کے علاوہ اساتذہ نے شرکت کی اور مہم کی مؤثر منصوبہ بندی و ضلعی سطح پر ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
محکمہ صحت سے یونیسیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مدثر سلیم نے اپنے خطاب میں خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں کے بچوں کی صحت پر منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔ لیونیسیف نمائندہ میڈم شہناز نے مہم کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ضلعی تعلیمی آفیسر ثانوی تعلیم محمد وسیم ساجد، ضلعی تعلیمی آفیسر برائے خواتین میڈم مریم شاہی،نائب ضلعی تعلیمی آفیسرز عبدالغفار،ڈاکٹر حناء ریاض،ناہید چھینہ،محمد ظفر عباس اور دیگرز آفیسرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔تمام مقررین نے خسرہ و روبیلا مہم کی کامیابی کے لئے عوامی آگاہی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینیشن مہم 17 تا 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی جس کے دوران 6 ماہ سے 5 سال عمر کے تمام بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( ایجوکیشن) راؤ عبدالکریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کا باہمی اشتراک ہی بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کا ضامن ہے۔انسداد خسرہ روبیلا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی آفیسرز، سکول سربراہان اور اساتذہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔خسرہ و روبیلا سے بچاوکیلئے بروقت ویکسینیشن ہی بہترین حل ہے۔سمینار کے اختتام پرا نسداد خسرہ و روبیلا قومی مہم بارے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔



