پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سٹاف، فوٹو جرنلسٹس کو عید گفٹ تقسیم کی تقریب


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر )پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سٹاف، فوٹو جرنلسٹس ودیگرکو عید گفٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر شاہد علی ، صدر ایسوسی ایشن محمد صادق نے کہا کہ ہر انسان میں لیڈر شپ کی صلاحیت نہیں ہوتی، کیونکہ لیڈر بننے کے لیے صرف علم یا مقام کافی نہیں بلکہ نظریاتی مضبوطی، فیصلہ سازی کی جرات اور تنقید برداشت کرنے کی سکت ضروری ہوتی ہے زیادہ تر لوگ فطری طور پر فالور ہوتے ہیںوہ دوسروں کی رائے پر چلتے ہیںبھیڑ کے ساتھ چلتے ہیں اور اختلاف سے گھبراتے ہیں اس کے برعکس اصل لیڈر کم ہوتے ہیں اور چونکہ وہ راستہ خود بناتے ہیںاسی لیے سب سے زیادہ تنقیدمخالفت اور مزاحمت بھی انہیں ہی سہنی پڑتی ہے جو لوگ صرف دکھاوے کے طور پر لیڈر بنتے ہیں وہ وقت کی آزمائش پر قائم نہیں رہ پاتے کیونکہ ان کے پاس نہ تو فکر کی گہرائی ہوتی ہے اور نہ حوصلے کی بلند پرواز اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پوری لگن اور خلوص دل کے ساتھ اپنے کا پر فوکس رکھیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ا نجمن اسلامیہ پرویز خالد شیخ، پر سنل اسسٹنٹ خالد محمودنے کہا انجمن اسلامیہ قدیم اور فلاح عامہ میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے جو1923میں معرض وجود میں آنے والی سماجی تنظیم جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہو کردکھی انسانیت کے پیش نظر یتیم اور بے سہارہ بچوں کی کفالت،رہائش،تعلیم،بچیوں کے فاطمہ جناح گرلز کالج،کنڈر گارڈن گرلز اینڈ بوائے سکولز،علاج معالجہ کے لئے فری ڈسپینسری،نسیم غفور دستکاری سکول،نٹر والہ روڈ پربڑہ قبرستان اور کئی ایک رفاحی ادارے خدمات سراانجام دے رہے ہیں انسانی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مال اور وقت دینا بہترین صدقہ ہے اسلام دین برحق اور امن کا داعی ہیجرنلسٹس ہمارے لئے ہمیشہ ایک قوت، فخر اور مثال رہیں گے شوکت سلطان بٹ نے مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس کی فلاح و بہبود اور انھیں بہترین انسٹرومنٹ کی فراہمی اور خود کفیل بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اقبال کریمی،آصف غوری ،جاوید رشید،محمدآصف صادق،عبدالحق ،محمدعقیل احمد، نواز،نادر مان،رضا شاہ،ناصر ،شاہ محمد،،محمد کاشف،مقصود احمد،محمدارشدسمیت دیگرنے شرکت کی قبل ازیں تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اقبال کریمی نے حاصل کی نعت رسول مقبول محمد کاشف نے پڑھی تقریب کے آخر ملکی ترقی سلامتی، استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔



