قومی

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا ترقیاتی سکیموں کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے میونسپل کارپوریشن، واسا اور نیسپاک کے افسران کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں کادورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید اقبال،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اتحاد روڈ، بلیسنگ ہوم سکول کے قریب سڑک(المعصوم ٹاؤن)،احمد نگرکالونی روڈاورچک نمبر225 چرچ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج کے زیرِ التوا کاموں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کریں تاکہ میونسپل کارپوریشن سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام شروع کرے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت ترقیاتی سرگرمیاں آگے بڑھانے، کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور تعمیراتی مراحل کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شہری بنیادی سہولیات میں بہتری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button