Events / Seminars

فیصل آباد لٹریری فیسٹیول، فیصل آباد کے شعراء، ادباء کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوگیا

Faisalabad(94 News City Reporter) 12واں فیصل آباد لٹریری فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم آرٹس کونسل میں 2 روزہ فیسٹیول میں ملک کے نامور شعرا،ادبا اور نثر نگاران نے شرکت کی۔ جبکہ فیصل آباد سے کوئی بھی شاعر، ادیب، دانشور کو شرکت کی اجازت ہی نہ ملی۔ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کمشنر فیصل آباد ڈاکٹرعمران حامد شیخ نے کیا۔افتتاحی سیشن کی صدارت زہرہ نگار نے کی۔ڈاکٹر کشور ناہید،افتخار عارف،نورالہدی شاہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ابتدائی کلمات ڈاکٹر اصغر ندیم سید نے ادا کئے۔مصدق ذوالقرنین نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔”پاکستان کا فنون لطیفہ اور تہذیبی ورثہ” کے موضوع پر ساجدہ حیدر ونڈل نے کلیدی خطبہ پیش کیا جبکہ ”انسانی حقوق کی بازیافت ادب میں ” کے عنوان پر حارث خلیق نے اظہار خیال کیا۔افتتاحی سیشن سے سارہ حیات نے اظہار تشکر اورشیبا عالم نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز چار جبکہ دوسرے روز10 سیشن منعقد ہوئے۔کمشنر فیصل آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا تسلسل سے انعقاد اس امر کا اعتراف ہے کہ فیصل آباد بڑے شہروں کے ادبی مناظر میں نمایاں دکھائی دیتا ہے اور اس شہر کے باذوق سامعین کی بھرپور شمولیت احساس دلاتی ہے کہ اس فیسٹیول کو ہر سال پہلے سے زیادہ منفرد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لائلپور ادبی تاریخ کا وارث ہے جس نے ادبی افق پر بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔علم و ادب اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد معاشرے کا گرانقدر اثاثہ ہیں جو اپنی فکری و تعمیری تحریروں اور فن کے ذریعے لوگوں کی صحیح سمت رہنمائی، مثبت رویوں کے فروغ اور معاشرتی الجھاؤ کو سنوارتے ہیں۔علم و ادب کے شعبے میں فیصل آباد ایک زرخیر خطہ ہے جس نے ادب کے مختلف اصناف میں معتبر نام پیداکئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین علم و ادب کے لئے یہ فیسٹیول ان کے علمی ذوق کی بہترین تسکین کرے گا۔ایسے ایونٹس کی بدولت غور و فکر اور سوچنے کا زیادہ احساس پیدا ہوتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں علم و ادب کے روشن ستاروں، نامور ادیبوں، شعراء اور ادبی دانشوروں کی بھرپور شرکت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ ایسے ادبی اجتماعات علمی، ثقافتی اور ادبی شناخت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی مثبت تشکیل، فکری نکھار، نئی نسل میں مطالعہ، تخلیقی سوچ اور ادب سے وابستگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے شاندار پروگراموں کا انعقاد فیصل آباد کو علم و ادب اور ثقافت کے حوالے سے مزید نمایاں مقام دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔دونوں روز کے سیشن میں پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی صورتحال،یادوں کے درجے سے،نام نہیں رکھا ابھی کے علاوہ شعری نشست بھی ہوئی۔فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے آخری سیشن میں ملکہ ترنم نورجہاں کی لازوال خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button