کامرس

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا فیصل آباد کا دورہ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کیلئے 6.7 ارب کے ترقیاتی پلان کی منظوری

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔فیڈمک کے ہیڈ آفس میں چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار کے ہمراہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔بورڈ نے سیکرٹری بورڈ کی تقرری کیلئے ہیومین ریسورس کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کیلئے 6.7 ارب کے ترقیاتی پلان کی منظوری دی گئی۔فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی معاملات کی بہتری کیلئے 791 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔فیڈمک کے قانونی معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے لیگل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بلڈنگ ریگولیشنز کی بھی اصولی منظوری دی۔بورڈ نے فیڈمک کی گزشتہ 3 سال کی فنانشیل آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی۔بورڈ نے فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں بنکوں کی برانچیں لانے کی پالیسی کی اصولی منظوری دی،یہاں بنکوں کی برانچیں آنے سے صنعتکاروں کو سہولت ملے گی اور فیڈمک کی آمدن بھی بڑھے گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیڈمک کے تمام معاملات رولز کے مطابق آگے بڑھائے جائیں،صنعت کاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ فیصل آباد میں 50 ایکڑ رقبے پر سٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپو سینٹر بنے گا۔فیڈمک میں ساڑھے چار سو چائنیز کیلئے عالمی معیار کا کمیونٹی سینٹر بھی بنارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فیڈمک پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ ہے،بدقسمتی سے یہاں کسی بنک کی برانچ نہیں ہے۔ فیڈمک میں مختلف بنکوں کی برانچیں لائی جائیں گی۔
اس موقع پر بورڈ نے بعض ایجنڈا آئٹم مؤخر کردیئے۔سی ای او فیڈمک قرات العین نے بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین پیڈمک رانا اظہر وقار اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور بعض ممبران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button