National

KFW in collaboration with the German corporation (Kfw) The agreement between the bank and WASA Faisalabad was concluded

Faisalabad(94 News City Reporter) KFW in collaboration with the German corporation (Kfw) بنک اور واسا فیصل آباد کے مابین معاہدہ طے ہو گیا ہے جس کے تحت 40 ملین یورو سے کے ایف ڈبلیو بنک فیصل آباد میں باہمی کلائمیٹ ریزسٹینس پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔اس ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جرمن کی پاکستان میں تعینات سفیر مس اینالیپل ( H.E. Ms. Ina Lepel) مہمان خصوصی تھیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر او اینڈ ایم عثمان ضیا، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حنا سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سانول ملک بھی اس موقع پرموجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (T) ندیم ناصر نے فیصل آباد میں شہریوں کو پانی کی فراہمی، سیوریج آپریشنز سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس پر جرمن سفیر نے ان کی کاوشوں کا سراہا۔مینجنگ ڈائریکٹر نے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام مکمل کئے گئے فارن فنڈڈ پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ جرمن سفیر مسز لنا لیپل نے جرمن کوآپریشن سے کے ایف ڈبلیو بنک اور واسا فیصل آباد کے زیر انتظام واٹر سپلائی میں مزید بہتری کے لئے مذکورہ پراجیکٹ کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔ پراجیکٹ کے تحت ان لائن پر 25 ٹیوب ویلز کو بحال کیا جائے گا جبکہ ایک نیا ٹینک اور 6 نئی ٹینکیاں تعمیر کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ گلفشاں واٹر ورکس کو 3 ملین گیلن کے جدید ریپڈ سینڈ فلٹر پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کیا جائے گا اور آئندہ چند ماہ میں پراجیکٹ پر باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ مجوزہ پراجیکٹ کی تکمیل سے واسا فیصل آباد شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مزید جدت لائے گا جس سے ایک طرف پانی کا معیار بہترین اور پانی کا ضیاع سے بچاؤ بھی ممکن ہو گا۔بعد ازاں جرمن سفیر مسز اینا لیپل نے ڈائیوو روڈ پر قائم ٹرمینل ریزروائر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پمپنگ اسٹیشنز سمیت دیگر تنصیاب کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ کو سراہا۔
۔۔۔///۔۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button