National
Additional District and Sessions Judge Muhammad Shoaib Idris and Superintendent Darul Alaman Sofia Rizwan planted saplings in Darul Alaman under Plant for Pakistan campaign.


Faisalabad (94 news) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شعیب ادریس اور سپرنٹنڈنٹ دارلامان صوفیہ رضوان نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت دارالامان میں پودا لگایا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر شخص کو دستیاب جگہ پر پودا لگاکر اس کی پرورش کا بیڑہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف خوبصورتی کا ذریعہ بلکہ پرندوں کی خوراک کا بھی باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کو سرسبز وشاداب بنانا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ صوفیہ رضوان نے پودوں کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔



