کھیل

ایف ڈی اے جشن آزادی سپورٹس گالا کامیابی کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، 100 سے زائد کھلاڑیوں کی کھیلوں میں شرکت

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی کمشنر سلوت سعید تھیں، ڈائریکٹر جنرل آصف چوہدری، دلاور خاں چدھڑ، مہر ایوب،اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، چوہدری طارق نذیر کی بھی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی اے) کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں تین روزہ جشن آزادی سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا ہے جس مرد وخواتین ممبرز سپورٹس کمپلیکس اور مختلف مقامی کلبز سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف ایونٹس میں جوش وجذبے سے شرکت کی اور کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اختتامی تقریب میں کمشنر فیصل آباد سلوت سعید مہمان خصوصی تھیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ایڈیشنل ڈی جی دلاور خاں چدھڑ، چیف انجینئر مہر ایوب،ڈائریکٹرز اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر ودیگرافسران کے علاوہ مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال، سنوکر چیمپئن محمد آصف، ممبرز اور بڑی تعداد میں کھیلوں کے شائقین اس رنگارنگ تقریب میں موجود شریک تھے۔

کمشنر فیصل آباد نے اپنی آمد کے فوری بعد قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ میں شریک ہوئیں۔ کمشنر نے بوائز اور گرلز کے الگ الگ باسکٹ بال کے فائنل میچ دیکھے اور ان کے کھیل وفن کوخوب داد دی۔ کمشنر نے سپورٹس گالا کے انعقاد کو سراہا اور انہوں نے سوئمنگ،بیڈمنٹن،باسکٹ بال،لان ٹینس،سنوکر،ٹیبل ٹینس ودیگر کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ سپورٹس گالا کے مختلف ایونٹس میں مجموعی پوزیشنز کے حوالے سے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی جیتی جبکہ دوسری چناب کلب اور تیسری پوزیشن منروا کلب نے حاصل کی۔ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں شرکت کر کے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ توانا،مضبوط اور پُرسکون معاشرے کی تشکیل کے لئے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت پنجاب اور ڈویژنل انتظامیہ کا اولین مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کا اعلی مقصد پورا کرکے شہریوں کو انٹر نیشنل معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی گئی ہیں لہزا صحت مند اور خوشگوار زندگی کےلئے ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے کیونکہ یہ ادارہ خاص آپ کے لئے ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ سپورٹس کمپلیکس کی رونقیں اور گہماگہمی برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے ایسے پروگرامز کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل اور ان ڈور گیمز کی معیاری و شاندار سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈی جی ایف ڈی اے اور ان کی ٹیم کی بھرپور محنت اور گہری توجہ کو سراہا اور کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی ترقی کے لئے مستقبل میں مزید سہولیات میں اضافے کا مشن بھی مکمل کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی رہنمائی، معاونت اور اختتامی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد کے گرانقدر کوششوں سے سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے لئے درکار فنڈ حاصل ہوئے اور ان کی نگرانی و سرپرستی میں سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈی جی نے بتایا کہ سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد نوتعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کی اچھے انداز میں رونمائی کرکے شائقین سپورٹس کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مختلف مقامی کلبز کی سپورٹس گالا میں پرجوش شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو مزید پرکشش بنانے اور سہولیات میں اضافے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قلیل وقت میں انتظامات کر کے کھیلوں کا خوبصورت میلہ سجایا گیا ہے۔ تقریب کے دوران ممبرز کی نمائندگی کرتے ہوئے نصیر نیاز نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گہری دلچسپی اور محنت سے سپورٹس کمپلیکس کو مکمل کرکے شہریوں شاندار سہولیات فراہم کیں جس کے اعلیٰ معیار اور عمدہ انتظامات پر وہ بے خوش و مطمئن ہیں۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کے قیام کو حکومت پنجاب انقلابی قدم دیتے ہوئے کہا کہ اس میں محفوظ و باوقار فیملی ماحول اور دستیاب عالمی معیار کی سہولیات و انتظامات فیصل آباد شہر کے کسی کلب میں میسر نہیں یہی وجہ ہے کہ شہری اس کی ممبرشپ کے حصول بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button