قومی

چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے جامع حفاظتی وانتظامی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنرمحمد نعمان صدیق

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرمحمد نعمان صدیق نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے جامع حفاظتی وانتظامی اقدامات کئے گئے ہیں جن پر عملدرآمد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علما ء کرام وتاجروں کا قابل ستائش تعاون ناگزیرہے۔ انہوں نے یہ بات سٹی پولیس آفیسرتنویر حسین کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)انور علی اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں صاحبزادہ فیض رسول، مولاناریاض کھرل،مولانا یاسین ظفر،ڈاکٹر افتخار نقوی،محمد امین بٹ، محمد خبیب،پادری ایمرک جوزف اور دیگربھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی قابل ستائش خدمات کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ باہمی اتفاق واتحاد سے ہی امن ممکن ہے۔سی پی او نے امن کے قیام کے لئے علماء کرام کے تعاون کو سراہا اور چہلم کے موقع پر کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر کو تعیناتی پر مبارکباددی اور کہا کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی وپولیس انتظامیہ کی طرف سے چہلم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات تسلی بخش ہیں جن کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔اس موقع پر امن وسلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button