قومی

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کا ستھرا پنجاب ایجنسی کے کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے انہیں ضلع بھر میں جاری صفائی آپریشن، مانیٹرنگ کے نظام اور شکایات کے ازالے سے متعلق جامع بریفنگ دی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں صفائی آپریشن کی نگرانی، فیلڈ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور بروقت صفائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوامی سہولت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور صفائی سے متعلق شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے صفائی انتظامات میں شفافیت، بہتری اور جوابدہی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں جاری صفائی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر مانیٹرنگ، بروقت کارروائی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے صفائی نظام میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹرول روم کے ذریعے فیلڈ آپریشنز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ صفائی عملے کی کارکردگی، مشینری کے استعمال اور شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button