سائنس و ٹیکنالوجی

11 سال سے کم عمر بچوں کو سمارٹ فون استعمال نہ کرنے دیں،

لندن (94 نیوز ویب ڈیسک) برطانیہ کے کمیونیکیشن ادارے ای ای کارپوریٹ نے بچوں کے موبائل فون استعمال سے متعلق نئی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ والدین 11 سال سے کم عمر بچوں کو سمارٹ فون استعمال کرنے کے لئے نہ دیں۔
کمیونیکیشن ادارے نے والدین کو دی گئی نئی تجاویز میں کہا کہ بچوں کو صرف پرانے طرز کے موبائل فون دیے جائیں جن میں صرف فون کرنے اور میسج کرنے کی سہولت ہو مگر ان میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو جس سے یوٹیوب، ٹک ٹاک یا دیگر سوشل میڈیا سائٹس چلائی جاسکیں۔ ای ای کارپوریٹ کے مطابق یہ سمجھا جاتا ہے کہ بچوں کے سکول آنے اور جانے کے دوران کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موبائل فون ہونا چاہئے مگر اب والدین کو خدشہ ہے کہ بچے موبائل فون کی وجہ سے آن لائن سماجی دباﺅ اور غنڈہ گردی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹر ‘آف کام’ کی ایک حالیہ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 5 سے 7 سال کی عمر کے تقریباً ایک چوتھائی (ہر چار میں سے ایک) بچوں کے پاس سمارٹ فون موجود ہیں۔آف کام کے مطابق برطانوی والدین نے اپنے بچوں کو 11سال کی عمر میں پرائمری سے سیکنڈری لیول پر جانے کے موقع پر موبائل فون دینے کے عمل سے اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔آف کام کی حالیہ ریسرچ میں یہ تشویشناک بات سامنے آئی کہ برطانیہ میں 13 سال سے کم عمر بچوں کی تقریباً 50 فیصد تعداد سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے، باوجود اس کے کہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ہے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button