National
72 Notification of acceptance of resignations of PTI members of National Assembly declared null and void


Lahore (94 news) Lahore High Court of PTI 72 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتِ عالیہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ارکان کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
عدالتِ عالیہ نے اسپیکرِ قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
لاہورہائی کورٹ نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت 72 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔