National

Providing education to every child is the manifesto of PTI government, Firdous Ashiq Awan

Lahore(94 news) پنجا ب حکومت کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر بچے کو بہتر تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 51 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک اور پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے بچے اور نوجوان بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر گالی و بدکلامی کو پنجاب کا کلچر کہنے والے غیرت و اخلاقیات سے عاری سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہونگے۔

انکا کہناتھا کہ مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button