Khelta Punjab Games, divisional level competitions concluded, prize distribution ceremony at Municipal Corporation Hall


Faisalabad(94 news) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز2024ء کے تحت ڈویژنل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ ڈویژن کی سطح پر مقابلوں میں 12 کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔ کھیلتا پنجاب ڈویژنل مقابلوں کے اختتام پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگی رہنماؤں حاجی اکرم انصاری،خواجہ محمد اسلام، چوہدری فقیر حسین ڈوگر،رانا علی عباس،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے کرکٹ،ہاکی بوائز اینڈ گرلز،والی بال بوائز اینڈ گرلز، باسکٹ بال بوائز اینڈ گرلز،بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز،ٹیبل ٹینس بوائز اینڈ گرلز،آرچری بوائز اینڈ گرلز،تیکوانڈو بوائز اینڈ گرلز،اتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز،ریسلنگ،کبڈی اور فٹبال میں پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں مختلف مالیت کے نقدانعامات تقسیم کئے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابد ممتاز،رابعہ شعیب، محمد جمیل،تحصیل سپورٹس آفیسرز،سیکرٹری جنرل پاکستان چک بال فیڈریشن عمان وئیل اسد، فنانس سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار الحق سیکرٹری جنرل کبڈی رانا عمران احمد خاں اور دیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور شائقین بڑی تعدادمیں موجود تھے۔



