National

کاشانہ سکینڈل،جاں بحق اہم گواہ کائنات کی موت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری

Lahore(94 News, IP) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ کائنات کی موت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارہ جولائی دو ہزار پندرہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کے حکم پر چودہ سے پندرہ سالہ اقرا کائنات کو دارالامان لاہور بھجوایاگیا تھا۔تین فروری دو ہزار سولہ کو اقرا کو دارالامان سے کاشانہ لاہور منتقل کیا گیا جہاں کاشانہ کی سابقہ انچارج افشاں لطیف نے اٹھائیس جون دو ہزار انیس کو اقرا کی شادی ایک شخص عابد ثنااللہ سے کرائی۔سترہ دسمبر دو ہزار انیس کو تھانہ باغبانپورہ پولیس نے اقرا کو بلقیس ایدھی سینٹر ٹان شپ لاہور منتقل کیا جہاں بیمار ہونے پر ایدھی سینٹر سے اقراکو گنگا رام اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔محکمہ سماجی بہبود پنجاب کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پانچ فروری دو ہزار بیس کو اقرا بیماری کے باعث انتقال کرگئی۔

واضح رہے کہ آٹھ فروری کو لاہورمیں کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ اقرا کائنات کی پراسرار موت ہوئی تھی،کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے موت کی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button