کامرس

ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (94 نیوز) امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 291 روپے کا ہو گیا جبکہ ڈالر بیچنے والا 294 روپے مانگ رہا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 383پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 458 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button