National

PTI, PP and PDM together with the establishment destroyed the economy, Siraj-ul-Haq addressed the participants of the train march.

Multan (94 news) ملک پر استعمار اور آئی ایم ایف کے وفاداروں کے جابرانہ اور ظالمانہ اقتدار کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔ عوام اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جاگیرداروں اور ظالم سرمایہ داروں کے دن گنے جاچکے، ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا۔ یہ گفتگو جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 75 برسوں سے عوام کی گردنوں پر سوار ظالم حکمرانوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا۔ برسوں سے حکمران ٹولہ قوم کو یہ کہہ کر اب بھی بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے کہ مسائل کا حل انہی کے پاس ہے۔

پی ٹی آئی، پی پی اور پی ڈی ایم نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ملک کو اس نہج پر پہنچادیا ہے کہ معیشت تباہ، ادارے برباد اور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے لیے زندگی گزارنا دشوار ہو گیا ہے۔ کرپشن ناسور بن چکی اور احتساب کا کوئی نظام باقی نہیں رہا۔ حکمران جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہوگئیں، اب ملک میں اسلامی نظام آئے گا۔ وہ ملتان ریلوے سٹیشن پر ٹرین مارچ کے پہلے روز کے اختتام پر اپنے استقبال کے لیے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔

بل ازیں امیرجماعت کی قیادت میں مہنگائی، کرپشن اور سودی معیشت کے خلاف رحیم یار خان سے ٹرین مارچ کا آغاز ہوا۔ عوام کی بڑی تعداد اور جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان نے مارچ کے آغاز سے قبل امیر جماعت کا ریلوے سٹیشن پہنچنے پر نعروں کی گونج میں استقبال کیا۔ قومی اور جماعت اسلامی کے پرچم اٹھائے لوگوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی ریلوے سٹیشن پنڈال میں پہنچ گئی تھی۔ نائب امرا لیاقت بلوچ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ، امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی راؤ ظفر، نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی، ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور، خیر محمدتونیوسمیت دیگر قیادت بھی ٹرین مارچ کے دوران امیر جماعت کے ہمراہ ہیں۔ ٹرین مارچ کے پہلے روز کا اختتام ملتان میں ہوا جہاں امیر جماعت نے بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ رحیم یار خان سے ملتان تک سفر میں سراج الحق نے لیاقت پور،خانپور،ڈیرہ نواب،بہاولپور سمہ سٹہ اور شجاع آباد کے ریلوے سٹیشنز پر اپنے استقبال کے لیے آئے ہوئے کارکنان سے بھی خطاب کیا۔ ٹرین مارچ کے شرکا اتوار کو ملتان سے لاہور پہنچیں گے۔ امیر جماعت لاہور ریلوے سٹیشن پر عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button