the game

Pakistan team has to make world numbers, Thaqleen Mushtaq

Islam Abad (94 news) پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانا اور غلبہ دلانا ہے، اس کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اسپن بولنگ میں دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنا عزت کی بات ہے اب بھی ویساہی جذبہ ہے جیساپاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تھا ۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ پلئیرز ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویژن بنایا گیا ہے، گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو لانا اور اوپر کے کھلاڑیوں کو مزید نکھارنا ہے ۔

‏سابق آف اسپنر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبر بنانا اور غلبہ دلانا ہے ، اس کے لیے کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کٹگری میں لائیں گے اور برانڈ بنائیں گے ۔

ثقلین نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کلاس کی چٹ دی گئی اور اب ہم سب نے مل کر کام کر کے نوجوانوں کو ورلڈ کلاس کی چٹ دینا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لمبے وقفے کے بعد کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنا مشکل تو ہو گا لیکن ایسے ہی تو بیٹھا نہیں جا سکتا ، یقینی طور پر مصباح الحق اور ان کے ساتھی اچھا پلان ترتیب دے رہے ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کے لیے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو مفید ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button