National

Athanh livestock kept no stone unturned in delivering free services to the gentlemen, director of livestock

Faisalabad (94 news)مویشی پال حضرات تک مفت سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کی بہترین افزائش نسل کا حصول لائیوسٹاک کی ترقی کا ضامن ہے لہذا تمام فیلڈ افسران انہیں محکمانہ سہولیات پہنچانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اخترنے اپنے آفس میں ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر زفیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ ڈاکٹر حیدر علی،ڈاکٹر غلام عباس،ڈاکٹر محمداعجاز،ڈاکٹر سہیل منظور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالماجد بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے چاروں اضلاع کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لائیوسٹاک سیکٹر کی ڈویلپمنٹ ناگزیر ہے جس کے تحت ہر ضلع میں کٹا پال سکیم،کٹا بچاؤ سکیم اوردیہی مرغ بانی کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ جانوروں کی بہتر پیداوار سے مویشیوں کو فائدہ ہوسکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button