National

It will not set up any stone unturned in providing relief to the people, Deputy Commissioner

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنرمحمدعلی نے مختلف محکموں کے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی شکایات ومسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں اس سلسلے میں درخواست گزاروں کو خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے باہر اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ افسران کوسائلین کو بلاتاخیر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ مال، تعلیم، صحت، واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکموں واداروں کے بارے میں لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو محکمانہ ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر جمعہ کو تحصیل سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کرکے درخواست گزاروں کامحکموں کے سربراہان کی موجودگی میں موقف سنا اور انہیں ہر ممکن حد تک ریلیف فراہم کیا جا رہاہے جبکہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت بھی شہریوں کی شکایات نمٹائی جا رہی ہیں۔کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر بعض علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے،سیوریج سسٹم کی درستگی، فالتو تعمیراتی میٹریل اٹھانے ودیگر مسائل فوری دور کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ صارفین سے کھانے پینے کی اشیاء کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کریں اور ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے اور انہیں جیل بھجوائیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button