Love is part of our faith on the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him), Rana Sajjad Mustafa


Faisalabad (94 News City Reporter) محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ھمارے ایمان کا حصہ ہے جشن عیدمیلادالنبی کی خوشیاں منانا زندہ قوموں کا فریضہ ہے جب تک ہماری سانس باقی ہیں ھم سرکار دو جہاں کا میلاد مناتے رہیں گے۔ چوک گھنٹہ پر جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر مرکزی چیئرمین الحاج رانا سجاد مصطفائی کا استقبالیہ کیمپ پر عاشقان مصطفٰی سے خطاب کرتے ہوئے کیا مصطفائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کیطرف سے عاشقاں مصطفے کے جلوسوں شرکا کو خوش آمدید کہا گیا اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح اے سی سٹی عادل عمر اور مہتم جامعہ قادریہ صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ نوری اور خرم شہزاد مصطفائی نے کیا انہوں نے کہا ہمارے نبی پاک نے اخوت بھائی چارے کا درس دیا ہے امت مسلمہ کو اسلام کی سربلندی کےلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا مصطفائی خدمتگار دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ہم انکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر مصطفائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رانا اظہر نواز ڈاکٹر اظہر نواز اویس بٹ علی اشفاق ھاشمی ڈاکٹر ظہیر وقاص راجپوت نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا مصطفائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کیطرف سے مصطفائی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا اور پانی کی سبیل بھی لگائی گئی مصطفائی فورم انٹرنیشنل کے عہدیداران نے ضلعی اور سٹی انتطامیہ اور پولیس انتظامیہ سول ڈیفینس ریسکیو 1122 ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا بہترین سیکورٹی کے فرائض انجام دینے پر استقبالیہ کیمپ پر انجمن طلباء اسلام کے عہدیداران ملک عمیر اعوان عبد الرحمن چوھدری راشد جٹ عثمان جٹ کا بھی استقبال کیا اور صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ نوری نے۔ پاکستان کی سلامتی امن دفاع اور فلسطین کشمیر کی آزادی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔



