معرکہ حق بنیان مرصوص کو درسی نصاب کا حصہ بنایا جائے، سیاسی و عسکری سفارتکاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، متحدہ جمعیت اہلحدیث


Faisalabad (94 News City Reporter )معرکہ حق بنیان مرصوص کو درسی نصاب کا حصہ بنایا جائے ،سیاسی و عسکری سفارتکاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،بنیان المرصوص نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے ایک سال مکمل ہونے پر اللہ کے حضور شکر گزار ہیں ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مرد میدان ہیں ،افواج پاکستان نے ان کی قیادت میں انڈیا کی رعونیت کو خاک میں ملادیا ،معرکہ حق بنیان المرصوص کے ایک سال گزرنے پر پریس کلب میں متحدہ جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،علامہ زاہد محمود قاسمی ،علامہ طاہر الحسن ،حافظ علامہ مقبول احمد ،سکندر حیات ذکی ،سیدحسنین شیرازی ،پاسٹر عمران لیاقت جمال سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مندوبین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص محض ایک جنگ نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے دی جانیوالی تاریخی کامیابی ہے جس پر پوری قوم سجدہ شکر بجا لارہی ہے اور ملک بھرمیں یوم تشکر منایا جارہاہے ،یہ وہ دن تھا جب افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں مودی کے تکبر اور اس کی فوج کی رعونیت کو خاک کیا ،فرانس کے بنے ہوئے رافیل کو ہمارے شاہینوں نے زمین بوس کرکے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی ،سعودی عرب نے سب سے پہلے دفاعی معاہدہ کرکے دنیا کو بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر محافظ الحرمین الشریفین ہے ،آج ہماری مذہبی قیادت متحد ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بنیان المرصوص درسی نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ اس ورثہسے آنیوالی نسلوں کو روشناس کروایا جاسکے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ 2025-26ء میں پاکستانی افواج نے تین بڑی کامیابیاں حاصل کیں جن میں پاکستان سے فتنہ الخوارج کا خاتمہ کرنا ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرکے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنا اور بنیان مرصوص میں کامیابی کے ذریعے دشمن کو پیغام دنیا کہ پاکستان دفاع ناقابل شکست ہے ،پروفیسر آصف رضا قادری ،علامہ سکندر حیات ذکی ،علامہ طاہر سیالوی ،حافظ خبیب احمد ،علامہ سید ذاکر حسین نقوی ،پاسٹر عمران لیاقت جمال ،سمیت مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بنیان مرصوص اتحاد امت ،قومی یکجہتی اور استحکام پاکستان کی علامت ہے انہوںنے کہا کہ دشمن نے ہم پر میڈیا وار مسلط کررکھی ہے لیکن پاکستانی مذہبی قیادت نے فکری یکجہتی کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کے انتشار ،انتہا پسندی یا فرقہ واریت کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،پریس کانفرنس کے اختتام پر ملک کی سلامتی اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔



