قومی

لاہور، جوہر ٹاؤن بم دھماکے کا مقدمہ درج

لاہور (94 نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب بم دھماکا ہوا تھا۔

دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 30 کلو گرام سے زائد غیر ملکی ساختہ دھماکا خیز مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے زمین میں 4 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور پانی کے پائپ پھٹ گئے، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button