قومی

رینجرز اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ میں ملوث مزید 11 ملزمان گرفتارکرلیے، مزید گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

کراچی(94 نیوز) رینجرز اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں لوٹ مار،جلاؤ گھیراؤ ،توڑپھوڑ اور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث اب تک 11 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بحریہ ٹاؤن کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے دوران لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑاور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث گیارہ ملزمان گرفتارکرلیے، 6 ملزمان پرویزاحمد بگھیو،عبدالرؤف کاٹھیو،حبیب الرحمن گولو گنواس ،علی حسن پلیجو،صنعان قریشی اور صدرالدین تھیم کو پہلے ہی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےجبکہ ابھی گرفتارکیے گئے، 5ملزمان امیر احمد عباسی ،معشوق علی ،شفقت علی عرف کامریڈ عرف دیشی،پرویز علی اریجواور حیدر عباس ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن میں داخل ہوئے،ملزمان کے پاس لوہے کے پائپ،ڈنڈے اور آگ لگانے کا مواد بھی موجود تھا،ملزمان نے اے ٹی ایم مشین سمیت سامنے آنے والی ہرچیز کوتوڑپھوڑ کا نشانہ بنایا،ملزمان نے برگرکنگ (فاسٹ فوڈ) کو لوٹنے کے بعد نظر آتش کیا اور سوزوکی شورم کو بھی آگ لگائی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پردیکھا جاسکتاہے،ملزمان کی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد رینجرز اور ایس ایس پی ملیر نے تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے واقعے کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کی نشاندہی پر ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button