قومی

فیصل آباد میں نہروں میں نہانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

فیصل آباد (94 نیوز) ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر کی تمام نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر احتشام واہلہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نہروں پر دفعہ 144 کا نفاذ احسن اقدام ہے۔ سال 2021 سے اب تک 132 افراد کو مختلف نہروں سے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ جن میں سے 36 افراد کو ریسکیو کے ماہر غوطہ خوروں نے بر وقت بچا لیا اور 96 افراد پانی کی گہرائی میں دم گھٹنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ گرمی کی شدت اور موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں کی بڑی تعداد نہروں کا رخ کر رہی ہے۔ نہروں میں نہانے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر نہ کرنے کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے نہانے کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ نہر میں نہانا کسی طرح بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ لہذا والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو نہروں میں نہانے سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button