فیصل آباد: تعلیمی بورڈ میں ملازمین کے پروموشن لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں ملازمین کو ترقی (پروموشن) کے لیٹرز فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے ترقی پانے والے ملازمین کو پروموشن لیٹرز دیے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے کہا کہ ملازمین کی ترقی ان کی محنت، کارکردگی اور خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض مزید محنت، لگن، ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہوئے ادارے کی بہتری، کارکردگی اور نیک نامی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی بہتر کارکردگی ہی کسی بھی ادارے کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔ اس موقع پر صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ثاقب علوی اور دیگر ملازمین نے بروقت پروموشن کے عمل اور ملازمین کی حوصلہ افزائی پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بروقت ترقی کے مواقع فراہم کرنے سے ان میں مزید محنت، لگن اور بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، محنت اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے بورڈ کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ترقی پانے والے ملازمین میں مقصود احمد، ممتاز حسین نون، مظہر حسین، کاشف اقبال، محمد عامر، نعیم شہزاد، حافظ وسیم الحق، سید ساجد حسین نقوی، محمد ارشد، فواد رضا، انوار الحق اور ثاقب علوی شامل ہیں۔



