قومی

فواد چوہدری بھی پی ٹی آئی سے الگ ہوگئے

اسلام آباد (94 نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوں، عمران خان سے راہ جدا کرلی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں فی الحال سیاست سے الگ ہو رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے  کہا تھا کہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظر کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہئیں۔

اگلے ہی روز اہلیہ حبا چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شکوہ کیا تھا کہ وہ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کا نام لینا بھول گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button